کیا پاکستان ناگزیر تھا؟ مسلم لیگ اور کانگریس کے اختلافات کی کہانی

Your browser doesn’t support HTML5

وائس آف امریکہ کی سیریز ’پاکستان: ماضی اور مستقبل‘ کے اس حصے میں معروف مصنف و مؤرخ ڈاکٹر اقبال چاولہ آل انڈیا مسلم لیگ اور انڈین نیشنل کانگریس کے اختلافات کی تاریخ بتا رہے ہیں۔ ڈاکٹر اقبال چاولہ برصغیر میں برطانوی حکومت کے آخری دور کی تاریخ پر خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ وہ اس موضوع پر کتاب اور تحقیقی مضامین لکھ چکے ہیں اور جامعہ پنجاب میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومنیٹیز کے ڈین بھی رہے ہیں۔ ڈاکٹر چاولہ نے اس گفتگو میں ان حالات پر روشنی ڈالی ہے جو کانگریس اور مسلم لیگ میں سیاسی دوریوں اور بعد ازاں پاکستان کے قیام کے مطالبے کی بنیاد بنے۔