دبئی ایئر شو میں دنیا کے 95 ممالک کی کمپنیاں شریک
دبئی ایئر شو میں اٹلی کی ایئر فورس کی ایروبیٹک یونٹ نے فضا میں رنگ بکھرے۔
اسرائیل کا بوتھ بھی ایئر شو میں موجود تھا لیکن اسرائیل کی ایرو اسپیس انڈسٹریز کے نمائندوں نے شرکت نہیں کی۔
بھارت نے اپنا طیارہ تیجس دبئی ایئر شو میں نمائش کے لیے بھیجا ہے۔
پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ بھی شو میں موجود ہے۔
روس کی فضائیہ کی ایئروبیٹک ٹیم کو ’رشین نائٹس‘ کہا جاتا ہے، جس نے شو میں کرتب دکھائے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے فرماں روا شیخ محمد بن زید النہیان امارتی عسکری کمپنی کے ڈرون پر دستخط کر رہے ہیں۔
بھارت کی ایئر فورس کی سارنگ ہیلی کاپٹر ڈسپلے ٹیم کے کرتب بھی شرکا کی دلچسپی کا سبب بنے۔
متحدہ عرب امارات کی ایروبیٹک ٹیم شو میں پرواز بھر رہی ہے جب کہ پس منظر میں دبئی کی بلند و بالا عمارتیں نظر آ رہی ہیں۔
یو اے ای ایئر فورس کی ایروبیٹک ٹیم الفرسان کے سات طیارے ایک ساتھ فضا میں ملک کے جھنڈے کے رنگ بکھر رہے ہیں۔
اٹلی کی ایئروبیٹک ٹیم کے کرتب سے بھی شرکا محظوظ ہوئے۔
یو اے ای کی ایروبیٹک ٹیم کرتب دکھا رہی ہے۔
امارات کا ایک جنگی ایف سولہ طیارہ دبئی ایئر شو کے دوران پرواز کر رہا ہے۔