پاکستان میں تعلیمی ادارے کھل گئے

چھ ماہ بعد طلبہ اسکول پہنچے تو مرکزی دروازے پر ہی ان کے جسم کا درجہ حرارت چیک کیا گیا۔

حکومتی ہدایات کے تحت درس گاہوں میں طلبہ کے درمیان سماجی دوری کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اسکول کے اندر طلبہ کو ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔

اسکول آنے والے طلبہ قطار میں کھڑے ہو کر اپنے جسم کا درجہ حرارت چیک کراتے رہے جس کے بعد ہی انہیں اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

پاکستان میں لگ بھگ چھ ماہ بعد تعلیمی سلسلے کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔

پشاور میں طلبہ اسکول جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

طالبات اسکول میں داخلے سے قبل مرکزی دروازے پر قطار بنائے کھڑی ہیں جہاں ان کے جسم کا درجہ حرارت چیک کرنے کے بعد اسکول میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

طالبات کا اسکول کی جانب سفر

ایک اسکول میں اسمبلی کے دوران طلبہ فاصلے فاصلے پر کھڑے ہیں۔

کراچی کے ایک اسکول کی درس گاہ میں ماسک پہنے طالبات پڑھائی میں مصروف ہیں۔

اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز کا عملہ طالبات کے جسمانی درجہ حرارت چیک کر رہا ہے۔

اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز میں خاتون ٹیچر طالبات کو ماسک پہننے کی اہمیت سے متعلق آگاہ کر رہی ہیں۔ 

کمپیوٹر کلاس کے دوران طلبہ ماسک پہنے موجود ہیں۔