مصر کا مسافر طیارہ گر کر تباہ
جمعرات کو پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے لاپتا ہونے والا مصری مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ایجپٹ ایئر کی اس پرواز ایم ایس 804 پر تین بچوں اور عملے کے ارکان سمیت 66 افراد سوار تھے۔
جہاز کے مسافروں میں مصر، فرانس، برطانیہ، عراق، کویت، سعودی عرب، سوڈان، چاڈ، پرتگال، الجزائر اور کینیڈا کے شہری شامل ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ جس وقت طیارے کا رابطہ منقطع ہوا اس وقت وہ 37000 ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا۔
یونان اور مصر کے کارکنان تباہ ہو جانے والے مصری مسافر طیارے کی تلاش میں مصروف ہیں۔
مسافروں کے اہلِ خانہ بھی مصر میں ایجیپٹ ایئر کے دفتر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جہاں حکام نے انھیں ڈاکٹرز اور مترجم فراہم کیے ہیں۔