مصر میں نئی نہر ’سویز‘ کو آبی گزرگاہ کے لیے کھول دیا جائے گا

مصری حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہر کی آمدنی اگلے دس سالوں میں دوگنا سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔

پرانی سویز نہر کا افتتاح 1869ء میں ہوا تھا اور اسے مکمل ہونے میں دس برس کا عرصہ لگا تھا۔
 

اس منصوبے سے کھانے پینے کی اشیاء، دوائیاں اور بٹرولیم مصنوعات کی رسائی پہلے سے جلد ممکن ہو گی۔

نئی نہر کی تعمیر کا مقصد ہورپ اور ایشیا کے درمیان سمندری راستے سے سفر کو مزید تیز تر بنانا ہے۔

نہرِ سویز سے یورپ اور ایشیا کا سمندری راستہ کافی کم ہو جاتا ہے۔
 

بعض تجزیہ کاروں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی ڈوبتی معیشت کو بچانے کے لیے ناکافی ہے۔