دنیا کے مختلف ممالک میں نمازِ عید کے اجتماعات
بھارت کے شہر امرتسر میں لوگ عید کی نماز ادا کرنے کے بعد مبارک باد دینے کے لیے گلے مل رہے ہیں۔
عید سے قبل ہی بھارت کی ریاست تلنگانہ میں کرونا وائرس کے باعث 10 روز کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر کی جامع مسجد خیر الدین میں نمازِ عید ادا کی جارہی ہے۔
بنگلہ دیش میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور پابندیوں کے ساتھ عید منائی گئی۔
ڈھاکہ کی بیت المکرم مسجد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلے کے ساتھ نمازِ عید ادا کی جارہی ہے۔
مصر میں جمعرات کو عید منائی گئی۔
قاہرہ کی معروف الازہر مسجد میں بڑی تعداد میں لوگ عید کی نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے۔
قاہرہ کی الازہر مسجد میں خواتین نے بھی عید کی نماز ادا کی۔
عید کی نماز ادا کرنے کے لیے آنے والے مرد و خواتین الازہر مسجد کے باہر قطار میں کھڑے ہیں۔
افغانستان بھی 13 مئی کو عید منانے والے ممالک میں شامل ہے۔
عید کے موقع پر طالبان کی جانب سے افغانستان میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔
دارالحکومت کابل سمیت افغانستان کے مختلف شہروں میں عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے۔
کابل کی عبدالرحمٰن مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر افغان سیکیورٹی اہلکار تعینات ہے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ کی مسجد ’نیوجی‘ میں نماز عید ادا کی جارہی ہے۔
دنیا کے زیادہ تر ممالک کی طرح چین میں بھی جمعرات کو عید منائی گئی۔
نمازی بیجنگ کی قدیم ترین نیوجی مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کر رہے ہیں۔