’میک اے فی ‘ کا کہنا ہے کہ بائیس سالہ برطانوی اداکارہ ایما واٹسن کے وال پیپرز اور ویڈیوز کو سرچ کرنے والا ہر آٹھ میں سے ایک انٹرنیٹ یوزر وائرس کا شکار ہو جاتا ہے۔
فلم " ہیری پوٹر“ سیریز کی دلکش اور خوبصورت اداکارہ ایما واٹسن کے بے شمار پرستار ہیں جو انہیں دیوانوں کی طرح پسند کرتے ہیں لیکن ایما کی یہ شہرت اور پسندیدگی صرف ان کے مداحوں تک ہی محدود نہیں کوئی اور بھی ہے جس کی لسٹ میں ایما سب سے اوپر ہیں۔۔۔ جی ہاں۔۔!! ایما سائبر کریمنلز کی بھی ’ڈارلنگ‘ ہیں۔
سیکورٹی ٹیکنالوجی کمپنی‘میک اے فی’(McAfee) کے مطابق ایما واٹسن انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ اور ڈاوٴن لوڈ کی جانے والی سیلیبرٹی ہیں۔ان کی اس مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر جرائم کرنے والے ایما کے نام کو استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کو وائرس بھیج دیتے ہیں جس کے بعد نہ صرف ان کے کمپیوٹر سسٹم کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ ہیکرز ان کی ذاتی معلومات تک بھی باآسانی رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔
’میک اے فی ‘کا کہنا ہے کہ بائیس سالہ برطانوی اداکارہ ایما واٹسن کے وال پیپرز اور ویڈیوز کو سرچ کرنے والا ہرآٹھ میں سے ایک انٹرنیٹ یوزر وائرس کا شکار ہو جاتا ہے۔
عام آدمی کی دلچسپی کا مرکز زیادہ تر شوبز شخصیات ہوتی ہیں خصوصا اداکارائیں اور اسی حساب سے انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی انہی سب سے زیادہ سرچ کیا جاتا ہے اور یوں وہ ذریعہ بن جاتی ہیں وائرس کے پھیلاوٴ کا۔
انٹرنیٹ وائرس کے حوالے سے جو دیگر سیلیبرٹیز سب سے زیادہ ’رسکی‘ سمجھی جاتی ہیں ان میں جیسکا بیل،ایوا مینڈس، سیلینا گومز اور ہیلی بیری کے شامل ہیں۔لہذا دھیان رہے ایماواٹس کی تصویر یا ویڈیو سرچ کرنی ہو تو اینٹی وائرس کے ساتھ ساتھ انتہائی احتیاط برتی جائے۔