ایما کو شیکھر کپور نے اپنی فلم ’پانی‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اور یوں، واٹس کی یہ پہلی بالی ووڈ مووی ہوگی
کراچی —
ہالی وڈ فلم ’ہیری پورٹر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ایکٹریس، ایما واٹسن ممبئی فلم انڈسٹری کا رخ کرنے والی ہیں۔
ایما کو شیکھر کپور نے اپنی فلم ’پانی‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ تاہم، انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ، ’انڈیا گلٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ واٹس کو یہ پیشکش منظور ہے یا نہیں۔
رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’پانی‘ واٹس کی پہلی بالی ووڈ مووی ہوگی۔
فلم ’پانی‘ پچھلے دنوں بھی شہ سرخیوں میں تھی جب ہالی ووڈ آئیکون جان ٹرووالٹا سے متعلق یہ کنفرم کیا گیا تھا کہ انہوں نے باقاعدہ فلم سائن کرلی ہے۔
ہوسکتا ہے ’پانی‘ کے بارے میں یہ سن کر آپ کو تعجب ہو کہ اس فلم کی کہانی، ڈائیلاگز اور اسکرین پلے پر پچھلے تقریباً 13 سالوں سے کام جاری ہے۔ اس طوالت سے متعلق اس پروجیکٹ کے سربراہ شیکھر کپور کہتے ہیں کہ وہ ’پانی‘ کو ’معرکتہ الاراء‘ فلم کا درجہ دلانا چاہتے ہیں۔ اِس لئے، ہر پہلو پر تفصیل کے ساتھ کام جاری ہے۔
ایک انٹرویو میں، شیکھر کپور کا کہنا تھا کہ فلم اسکرپٹ، اسکرین پلے اور ڈائیلاگز کے مرحلے مکمل کرچکی ہے، اور اب اگست کے شروع میں اس کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔ فی الحال، پری پروڈکشن مرحلے پر بہت تیزی سے کام جاری ہے۔