ویلنٹائن اسپیشل: ایک ملاقات دل ہارنے کا بہانہ بن گئی

دور حاضر میں بھی کم ازکم سات مشہور شخصیات ایسی ہیں جو محبت کے لئے کسی چیز کو خاطر میں نہیں لائیں اور آخر کار ایک دوسرے کی ہوکر رہیں
کہتے ہیں محبت کے دیوتا ’کیوپڈ‘ کا تیر جب چلتا ہے تو پھرعمر، رنگ، نسل، دین، دھرم، ذات پات اور ملکی سرحدوں کو نہیں دیکھتا بس دو چاہنے والوں کے دلوں کو ایک خاص بندھن میں یکجا کر دیتا ہے۔

ممبئی کی فلمی نگری میں ایسی سینکڑوں مثالیں ہیں ۔’یاہو انڈیا‘ نامی ایک ویب سائٹ کے مطابق دور حاضر میں بھی کم از کم سات مشہور شخصیات ایسی ہیں جو محبت کے لئے کسی چیز کو خاطر میں نہیں لائیں اور آخر کار ایک دوسرے کی ہوکر رہیں۔

مادھور ی ڈکشت

بالی ووڈ ‘ڈی وا ‘ مادھوری ڈکشت دل دے بیٹھیں دل کے سرجن ڈاکٹر سری رام چندرن نینے کو جو ڈینور، امریکا میں رہتے تھے۔

سنہ 1999میں امریکا میں ہونے والی شادی کی تقریب تو سادہ مگر باوقار تھی لیکن شادی کا ممبئی میں ہونے والا ریسپشن روایتی ہلہ گلہ لئے ہوئے تھا۔ مادھوری سے جب پوچھا گیا کہ عروج کے دور میں شادی کی کیا سوجھی تو شرماتے ہوئے ان کا جواب تھا ’سچی محبت‘۔

جوہی چاولہ

سابقہ مس انڈیا اور دلوں پرچھا جانے والے حسن کی مالک جوہی چاولہ نے شریک سفر چنا برطانوی صنعت کار جے مہتا کو۔ سنہ 1988میں ہونیوالی ان کی شادی کو جوہی نے اس وقت تک خفیہ رکھا جب تک انہیں ماں بننے کی خوشخبری نہیں مل گئی۔

شلپا شیٹھی

شلپا شیٹھی نے عالمی شہرت پائی رئیلٹی شو ’بگ برادر‘ جیت کر جس کے بعد انہوں نے لانچ کر ڈالا اپنا پرفیوم ایس ٹو۔پرفیوم کی لانچنگ پارٹی میں ہی شلپا کی ملاقات ہوئی اپنے ’خوابوں کے شہزادے ‘۔۔اور برطانوی تاجر راج کندرا سے۔شلپا اور راج کی شادی 22نومبر2009کو ہوئی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

سلینا جیٹلی

ماڈل اور ایکٹریس سیلینا جیٹلی نے زندگی گزارنے کے لئے انتخاب کیا دبئی میں رہنے والے ہوٹل بزنس سے وابستہ پیٹر ہیگ کا۔ سیلینا بھی آج کل دبئی میں رہتی ہیں۔ ان کے دوجڑواں بچے ہیں۔

کم شرما

کنیا کے بزنس مین علی پنجانی کو دل دے بیٹھیں۔ کم شرما اور رچا لی ان سے خفیہ شادی 2010میں۔کم کی شادی ان کے فینز کے لئے ایک سرپرائز تھا ۔شادی شدہ زندگی کے ڈھائی سال گزارنے کے بعد کم کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں اور بیوی کا اسٹیٹس انجوائے کر رہی ہیں۔

نیہا کپور

سابق مس انڈیا نیہا کپور کو پسند آئے لندن میں پیدا ہونے اور وہیں بسنے والے کنال نیر۔ کنال کو ہٹ سٹ کام ’دی بگ بینگ تھیوری‘ سے خوب شہرت ملی تھی ۔محبت میں کئے گئے وعدے اور قسمیں نبھائے گئے اور دونوں کی شادی دسمبر 2011میں دہلی میں انجام پائی۔

ششی کپور

ماضی کے ڈیشنگ ہیرو اور کپور خاندان کے مایہ ناز فرزند ششی کپور کا رومنس برطانوی شہری جینیفر کینڈل سے پروان چڑھا۔ تھیٹر کے حوالے سے تربیت لینے جینفر بھارت آئیں جہاں 1956میں انہیں پرتھوی تھیٹر کے ذریعے ٹکرا گئے ششی کپور۔۔ دونوں کی محبت کا خوشگوار انجام ہوا شادی پر جو ہوئی 1958میں۔ششی اور جینفر کے تین بچے ہیں۔