تقریب کیا تھی۔ لگتا تھا فلمی ستاروں نے آسمان کو گھیر لیا ہے۔ کترینہ کیف، دپیکاپڈکون، شاہ رخ خان، بپی لہری، اوشا اوتھپ سمیت بے شمار فنکار تقریب میں موجود تھے
انڈین پریمیئر لیگ ویسے تو کرکٹ کا بڑا ایونٹ ہوتا ہے، لیکن اس کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس دے کر بالی ووڈ فنکاروں نے محفل لوٹ لی۔
آئی پی ایل کا چھٹا سیزن بدھ سے باقاعدہ شروع ہورہا ہے۔ لیکن، منگل کی شب اس کی شاندار، رنگارنگ اور میوزیکل افتتاحی تقریب کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔
تقریب کیا تھی۔ لگتا تھا فلمی ستاروں نے آسمان کو گھیر لیا ہے۔ کترینہ کیف، دپیکاپڈکون، شاہ رخ خان، بپی لہری، اوشا اوتھپ سمیت بے شمار فنکار تقریب میں موجود تھے۔
بڑی بڑی سیاسی شخصیات نے بھی تقریب کو براہ راست دیکھا جبکہ آئی پی ایل کی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں، عہدیداروں اور 50ہزار سے زائد لوگوں نے اس تقریب میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔
بھارت کے تمام ٹی وی چینلز نے اس تقریب کو نمایاں انداز میں کور کیا، جبکہ پاکستانی اسپورٹس چینلز ’جیو سوپر‘ نے اس تقریب کو براہ راست نشر کیا۔
تقریب میں چین سے آئے ہوئے فنکاروں نے بھی پرفارم کیا۔ تقریب کو انٹرٹین کرنے کی ذمے داری شاہ رخ خان کی ذاتی پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلیز‘ کو دی گئی تھی۔ تقریب کے لئے میوزک ڈائریکٹر پریتم رابندر نے خصوصی دھنوں سے سنوارا تھا۔
تقریب کو مزید جاندار بنانے کے لئے آتش بازی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جس پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 10کرو ڑروپے بطور انعام دیئے جائیں گے، جبکہ انعام کی کل رقم ہے 25کروڑ روپے۔ اس میں سے رنر اپ ٹیم کو ملیں گے ساڑھے سات کروڑ روپے۔
اس تقریب کا پہلے سے انتظار کیا جارہا تھا اور بھارتی میڈیا میں توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ یہ تقریب پچھلی افتتاحی تقاریب کا ریکارڈ توڑ دے گی۔
افتتاحی تقریب بھارت کا کلچر رنگ لئے ہوئے تھی۔ آغاز میں شاہ رخ خان نے بھارت کے نوبل انعام یافتہ شاعر رابندناتھ ٹیگور کی نظم ’ویئر دی مائنڈ از ودآوٴٹ فئیر‘ پڑھی۔ اس موقع پر چیئر لیڈرز بھی موجود تھیں اور انہوں نے بھی پرفارم کیا۔
انتہائی دلکش اور دلفریب جدید طرز کی لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ ان رنگ برنگی روشنیوں میں ہی تمام کھلاڑیوں نے ٹیم اسپریٹ کے لئے باقاعدہ حلف لیا۔ اس دوران تمام کھلاڑیوں کا باری باری تعارف بھی کرایا گیا۔
اس موقع پر پرانے فلمی گیتوں کو بھی شاندار انداز میں پیش کیا گیا جسے سن کر پورا اسٹیڈیم جھوم اٹھا۔ شاہ رخ خان آئی پی ایل میں شامل کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بھی مالک ہیں۔ انہوں نے کمپیئرنگ کے فرائض بھی انجام دیئے۔
کترینہ کیف نے اپنے تمام مشہور گانوں پر رقص کیا۔ جس وقت ’شیلا کی جوانی’، ’ٹچ میں ٹچ می‘، ’ماشاء اللہ ماشاء اللہ‘ اور ’چکنی چنبیلی‘ جیسے آئٹم سانگ بجے تو لوگوں کا کیا حال ہوا ہوگا اس کا اندازہ آپ خود لگاسکتے ہیں۔
کترینہ کے علاوہ دپیکا پڈکون نے بھی پرفارم کیا اور حاضرین کے دل جیت لئے۔