آرمی پبلک اسکول کے طلبہ کا وائس آف امریکہ کا دورہ
آرمی پبلک اسکول کے طلبہ کا وفد امریکہ کے ڈھائی ہفتوں کے مطالعاتی دورے کے بعد، وطن روانہ ہوگیا۔
اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی وائس آف امریکہ اردو سروس نے کی۔ اس موقع پر پشتو، افغانی اور بنگالی سروس کے چیف بھی موجود تھے۔
پشاور پبلک اسکول کے 12 طلباء، 2 اساتذہ اور ایک انتظامی افسر پر مشتمل یہ وفد امریکی تھنک ٹینک، ’میریڈئین‘ کے ’یو ایس پاکستان گلوبل لیڈرشپ پروگرام‘ کے تحت 26 جولائی کو واشنگٹن پہنچا تھا۔
آرمی پبلک اسکول، پشاور کے 12 طلبا، 2 اساتذہ اور ایک انتظامی افسر پر مشتمل یہ وفد امریکی تھنک ٹینک، ’میریڈئین‘ کے توسط سے 26 جولائی کو واشنگٹن پہنچا تھا۔
وفد میں شامل طلبہ اور اساتذہ نے بات چیت کے دوران کہا کہ انھوں نے ان ڈھائی ہفتوں کے دورے میں بہت کچھ سیکھا۔
اپنے خطاب میں، اردو سروس کے چیف فیض رحمٰن نے مہمان طلبہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا پشاور کے ان مظلوم بچوں کے ساتھ بیتنے والی روداد سے آگاہ ہے۔ لیکن، ان کی بہادری نے قوموں کے لئے ایک مثال چھوڑی ہے۔
تقریب سے خطاب میں، براڈکاسٹنگ بورڈ آف گورنر کے گورنر آرمز اسٹرانگ نے اسکائپ پر مہمان طلبہ کا وائس آف امریکہ آمد پر خیرمقدم کیا۔
دورے کے آخری دن، ان طلبہ نے واشنگٹن میں وائس آف امریکہ کا دورہ کیا، جہاں وفد نے ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
پشاور پبلک اسکول کے طلبہ کے ساتھ چار امریکی طلبہ بھی وفد میں شامل کئے گئے، تاکہ دونوں ممالک کے طلبہ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔