بارہ منزلہ عمارت کا ایک حصہ 24 جون کو گر گیا تھا جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 121 لاپتا ہو گئے تھے۔ لاپتا افراد کا اب تک کچھ پتہ نہیں لگ سکا۔
فلوریڈا میں منگل کو 'ایلسا' نامی طوفان کی پیش گوئی ہے جس کے پیشِ نظر حکام نے سرچ آپریشن روکتے ہوئے عمارت کے بقیہ حصے کو بھی گرانے کا فیصلہ کیا۔
حکام کی جانب سے عمارت کو کلیئر قرار دینے کے بعد اتوار کی شب گئے چیمپلین ٹاور نامی عمارت کو دھماکے سے تباہ کیا گیا۔
متاثرہ عمارت کو گرانے سے قبل حکام نے مقامی افراد کو گھروں کے کھڑکی اور دروازے بند رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
بارہ منزلہ عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے زمیں بوس کیا گیا ہے۔
عمارت کو مسمار کرنے کے آپریشن کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد قریب میں موجود تھی اور وہ اس منظر کی ویڈیوز بناتے رہے۔
مقامی افراد دور کھڑے ہو کر عمارت کو گرانے کا منظر دیکھ رہے ہیں۔
صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے جائے وقوعہ کے دورے کے موقع پر متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیا تھا۔
عمارت کے بقیہ حصے کو گرانے سے قبل میامی کی ڈیڈ کاؤنٹی کی میئر ڈینیلا لیون کاوا نے مقامی شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں اس وقت تک بند رکھیں جب تک عمارت کو مکمل طور پر ڈھا نہیں دیا جاتا۔
چیمپلین ٹاور نامی عمارت کے بقیہ حصے کو گرانے کا ایک منظر
عمارت میں دھماکے کے فوری بعد عمارت کا بقیہ حصہ زمیں بوس ہو گیا۔