پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا حسن خزاں کے موسم میں بھی ایک الگ ہی کشش رکھتا ہے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جہاں درخت زرد ہو گئے ہیں وہیں زمین بھی ان پتوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔
جرمنی میں ٹھنڈ اور درختوں سے پتے جھڑنے کا موسم ایک ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
فرانس میں ارسچویلر میں پہاڑی کی چوٹی پر قائم قلعہ خزاں کے موسم میں مزید خوبصورت نظر آتا ہے۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں پت جھڑ میں پارکوں میں راستے بھی پتوں کے سبب زرد ہو جاتے ہیں۔
ترکی کے یدیگولر نیشنل پارک میں جہاں پانی پر درختوں کے پتے خزاں کا اعلان کر رہے ہیں وہیں سیاحوں کے لیے یہ موسم اس خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا بھی ہوتا ہے۔
اسکاٹ لینڈ میں درختوں کے پتوں کا رنگ بدلنا خزاں کو مزید خوبصورت بنا دیتا ہے۔
کینیڈا میں شاہراہوں کی دونوں جانب لگے درختوں پر خزاں کے رنگ منظر کو خوبصورت بنا دیتے ہیں۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں خزاں کے موسم میں پارکوں میں لوگوں کا رش برقرار ہے۔