ہندوستان لو ٹرائی اینگل پر بنائی جانے والی اس فلم میں وہ سبھی کچھ موجود ہے جس کے لئے یش چوپڑہ اپنی پہچان آپ ہوا کرتے تھے۔
کراچی —
آنجہانی یش چوپڑا کی ڈائریکٹ کی ہوئی آخری فلم ’جب تک ہے جاں‘ بالآخر منگل کو سینما گھروں کی زینت بن گئی۔بھارتی روایات کے مطابق فلم کی ریلیز سے پہلے ایڈوانس بکنگ کے وقت ہی ”ہاوس فل“ ہوجانا فلم کے سپر ہٹ ہونے کا پہلا اشارہ ہوتاہے، لیکن آج ہی اجے دیوگن کی فلم ’سن آف سردار‘ بھی ریلیز کی گئی ہے جس کے سبب ”جب تک ہے جاں“ کو ’ٹف ٹائم مل رہا ہے۔
ان دونوں فلموں کے درمیان تکرار جیسی صورتحال تو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی پیدا ہوگئی تھی جب اجے نے ”سن آف سردار “ کی ریلیز کے لئے بہترین سینما ہالز کے حصول کی غرض سے یش راج فلمز کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا یا تھا۔۔اجے یہ مقدمہ توہار گئے لیکن باکس آفس پر لڑی جانے والی جنگ جیتنے کے لئے وہ کافی پر عزم ہیں۔
ادھر پیر کو ممبئی میں’جب تک ہے جاں ‘ کاپریمئر اس عالیشان انداز میں ہوا کہ ابھی تک اس کے چرچے ہورہے ہیں۔”ہندوستان ٹائمز“،” این ڈی ٹی وی “، آئی بی این لائیو “ ۔۔غرض ہر کہیں اس فلم کا ذکر جاری ہے۔ ان کے مطابق اس دن فلمی جگت کے ٹاپ اسٹارز کی کہکشاں یش راج اسٹوڈیو میں اتر آئی تھی۔ اسٹوڈیو کو پرانے اسکاٹش قلعے کی طرز پر خاص الحاض پریمیر کے لئے سجایا گیا تھا۔
ہندوستان لو ٹرائی اینگل پر بنائی جانے والی اس فلم میں وہ سبھی کچھ موجود ہے جس کے لئے یش چوپڑہ اپنی پہچان آپ ہوا کرتے تھے۔ شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف نے فلم کے مرکزی کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرا تو حسین نظاروں ، دلکش دھنوں اور محبت کی کشمکش نے فلم میں چار چاند لگا دئیے ۔فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے اے آر رحمن نے اور گیت لکھے ہیں گلزار نے۔۔۔فلم کے دو گانے ’چھلا‘ اور ’سانس‘ پہلے ہی میوزک چارٹس میں ٹاپ پوزیشنز پر جگہ بناچکے ہیں۔
یش جی کے دنیا سے گزر جانے کے بعد ’جب تک ہے جاں‘ سال کی وہ فلم بن گئی جس کی ریلیز کا سب سے زیادہ انتظار کیا گیا۔ یش چوپڑہ کے خوابوں میں تکمیل کا رنگ بھرنے کے لئے ان کی فیملی نے ایسے شاندار پریمیر کا اہتمام کیا جس کی چکاچوند کافی عرصے تک زندہ رہے گی۔
دلیپ کمار اور سائرہ بانوسے لیکر امیتابھ بچن ، جیہ بچن ، ونود کھنہ ، ابھیشک بچن ، ایشوریہ رائے، رہتک روشن ،کرن جوہر، عمران خان، رندھیر کپور، انیل کپور، سونم کپور ، مادھوری ڈکشت اورسری دیو ی تک ۔۔بالی وڈ کے تمام لیجنڈز اور میگا اسٹارز نے پریمیر میں شرکت کر کے یش چوپڑ ہ کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔
ویسے تو عامر خان اور کنگ خان میں نہلے پہ دہلا والا حساب چلتا ہے لیکن ’جب تک ہے جاں‘ کے لئے عامرنے خاص طور پر وقت نکالااور اپنی بیوی کرن کے ساتھ شرکت کی۔
یش چوپڑہ فیملی اور شاہ رخ خان نے بھی جو،اس خاندان کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں ، مہمانوں کی دلداری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ شاہ رخ یش جی کی اہلیہ پامیلا، ان کے بیٹے اودے چوپڑہ ، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ مہمانوں کے سواگت کے لئے خود مرکز ی دروازے پر موجود رہے ۔