کئی ملکوں میں فضائی آپریشن کی جزوی بحالی
کرونا وائرس سے سب سے پہلے شکار ہونے والے ملک چین میں فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ مسافروں اور عملے کو بغیر ماسک سفر کرنے کی اجازت نہیں۔
میکسیکو کے ایئر پورٹ کی حدود میں داخل ہونے والے ہر شخص کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے۔ مسافروں کے علاوہ پائلٹس کے لیے بھی حفاظتی تدابیر لازمی قرار دی گئی ہیں۔
اٹلی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد روم کے ہوائی اڈے کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔ ایئر پورٹ عملے کو اسمارٹ ہیلمٹ فراہم کیے گئے ہیں، جو دور سے کسی بھی شخص کا درجہ حرارت چیک کر سکتے ہیں۔
فرانس کی فضائی کمپنی ایئر فرانس کے پیرس سے میکسیکو جانے والے تمام مسافروں نے ماسک پہنے ہوئے ہیں۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن سے بھی پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے لیکن ٹرمینلز پر قائم دکانوں کو ابھی تک کاروبار دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں مل سکی.
فرانس کے ہوائی اڈوں کی نگرانی کے لیے فوجی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ یہ فوجی ایئر پورٹ پر گشت کے دوران نہ صرف خود احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہیں بلکہ مسافروں، عملے اور وہاں آنے والے تمام افراد کو بھی حفاظتی اقدامات اختیار کرنے پر زور دیتے ہیں۔
کئی ملکوں میں فی الحال محدود پیمانے پر فضائی آپریشن بحال کیا گیا ہے، کی وجہ سے ابھی مسافروں کے رش میں اتنا اضافہ نہیں ہوا۔
ایئر فرانس کے عملے کی ایک اہلکار ایئر پورٹ کی حدود میں موجود تمام افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک تقسیم کررہی ہیں۔ انہوں نے خود بھی ماسک پہنا ہوا ہے۔
فضائی سفر پر بندش کے سبب ایتھوپین ائیر لائن کے مسافر طیارے سے نشستیں نکال کر انہیں کارگو جہاز میں تبدیل کردیا گیا تھا اب شاید یہ نشستیں دوبارہ طیارے میں نصب کردی جائیں۔
برازیل کے شہر ساؤ پولو کے ائیرپورٹس پر ابھی تک سناٹے کا راج ہے، یہاں فضائی سفر کی اجازت ابھی نہیں مل سکی۔ البتہ احتیاطاً حفاظتی اقدامات سے آگاہی کے لیے جگہ جگہ تحریری بورڈز لگا دیے گئے ہیں۔
برازیل کے ساؤ پولو ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے اور مسافروں کا سامنا جہاز تک لے جانے والے لگیچ کارٹس۔