تصاویر: فیفا ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب
اسٹیڈیم میں 80 ہزا ر شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور افتتاحی تقریب کے دوران اسٹیڈیم دنیا بھر سے آنے والے فٹ بال شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
ایونٹ میں کل 32 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فرانس، اسپین، ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن جرمنی کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
روس میں ہونے والے اس ورلڈ کپ کے لیے ماسکو حکومت 13 ارب ڈالر خرچ کر رہی ہے جب کہ ایونٹ کے میچز 11 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
بتیس دن تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ میں کل64 میچ ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں گروپ میچز 28 جون تک جاری رہیں گے جس میں کامیاب ہونے والی 16 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچیں گی۔
ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز 28 جون کو ہوگا جس میں ہارنے والی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوتی جائیں گی اور آٹھ ٹیمیں کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ایونٹ کے پہلے میچ میں میزبان روس نے سعودی عرب کو 0 کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔
ورلڈ کپ کا فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔