صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چار سالہ دورِ اقتدار

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2017 کو امریکہ کے 45ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ حلف برداری کی تقریب ویسٹ فرنٹ یو ایس کیپیٹل، واشنگٹن میں منعقد ہوئی تھی۔

یکم جون 2017 کو صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں موسمیاتی تبدیلی کے 'پیرس معاہدے' سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے درجہ حرارت میں تبدیلی کی نشاندہی بھی کی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 اپریل 2017 کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیا۔

صدر ٹرمپ نے 13 جولائی 2018 کو برطانیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اس وقت کی وزیرِ اعظم تھریسا مے کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔

صدر ٹرمپ نے 30 نومبر 2018 کو بیونس آئرس، ارجنٹینا میں جی 20 اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ پانچ دسمبر 2018 کو سابق امریکی صدر براک اوباما، بل کلنٹن، جمی کارٹر اور سابق خواتین اول مشیل اوباما، زوزالن اور سابق سیکریٹری اسٹیٹ ہیلری کلنٹن کے ہمراہ سابق صدر چارج ایچ ڈبلیو بش کی آخری رسومات میں شریک ہوئے۔

مئی 2017 میں صدر ٹرمپ نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں وہ یہودیوں کے مقدس مقامات پر بھی گئے تھے۔

صدر ٹرمپ نے تین اکتوبر 2017 کو پورٹوریکو میں 'ماریا' نامی طوفان کے متاثرین سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ٹشو پیپر رول حاضرین کی طرف اچھالا تھا۔ طوفان سے 2500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

16 جولائی 2018 کو صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان فن لینڈ میں ملاقات ہوئی۔

30 جون 2019 کو صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی۔

صدر ٹرمپ کو مواخذے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ چار فروری 2020 کو واشنگٹن یو ایس کیپیٹل کے ہاؤس چیمبر میں امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی صدر ٹرمپ کے خطاب پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے پھاڑ دیا تھا۔

چھ فروری 2020 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ سے مواخذے کے مقدمے سے بری ہونے کی خبریں دکھا کر خوشی کا اظہار کیا۔
 

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پر رواں سال 13 اگست کو اتفاق کیا جس کے بعد 16 ستمبر کو صدر ٹرمپ کی میزبانی میں وائٹ ہاؤس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

پانچ اکتوبر 2020 کو صدر ٹرمپ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد واپس وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے ماسک اتار کر صحافیوں سے گفتگو کی۔