پیرس حملے کے بعد سکیورٹی سخت
پیرس کے معروف سیاحتی مقام شانزے لیزے پر ایک مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
حملہ آور کو تو پولیس نے ہلاک کر دیا لیکن یہ واضح نہیں کہ کیا اس حملے میں کوئی اور بھی ملوث تھا یا نہیں۔
فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے کہا ہے کہ پیرس میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد تمام اشارے اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ دہشت گردی کا ایک واقعہ ہے۔
شدت پسند تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اس واقعہ کے بعد ملک میں آئندہ اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔
گرشتہ دو سالوں میں فرانس میں مہلک دہشت گرد حملوں میں 200 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔