فرانس: پناہ گزینوں کا ’جنگل‘ کیمپ گرا دیا گیا
فرانسیسی کارکن ساحلی شہر’ کالے‘ میں واقع’ جنگل‘ کے نام سے موسوم پناہ گزینوں کا کیمپ اکھاڑ رہے ہیں۔
اس کیمپ کے ایک حصے میں کم ازکم 800 نوجوان تارکین وطن بار برداری میں استعمال ہونے والے کنٹینرز میں بسیرا کیے ہوئے تھے۔
چھ ہزار لوگوں کو پناہ گزین کیمپوں میں نئے سرے سے آباد کیا جائے گا۔
فرانس حکومت کی اس کارروائی کا مقصد اس مقام کو ختم کرنا ہے جو یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران کی ایک علامت بن چکا ہے۔
برطانیہ تقریباً 200 تارکین وطن بچوں کو قبول کر چکا ہے جو کسی سرپرست کے بغیر سفر کر رہے تھے۔
1900 سے زیادہ تارکین وطن نے کیمپ میں اپنے عارضی گھر اور کھانے پینے کی جگہیں چھوڑ دیں۔
یورپ میں تقربیاً چھ سے آٹھ ہزار پناہ گزینوں پر مشتمل کچی آبادی کا سب سے بڑا کیمپ ہے۔
فرانس میں ایک عورت پناہ گزینوں کے جنگل کیمپ ختم کرنے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔