فرانس: ٹرک حملے میں درجنوں ہلاک

اس ٹرک حملے کے بعد ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہیں۔

فرانسیسی حکومت نے اس واقعے پر تین روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

콜롬비아 북부 쿠쿠의 '시몬 볼리바르' 다리를 따라 베네수엘라 출신 이민자들과 난민들의 사진이 전시돼 있다. 이번 전시는 이민자와 난민에 대한 관심을 도모하려는 NGO들의 '소모스 파나스(우리는 친구다)' 캠페인의 일부로 진행됐다.

نیس شہر میں بیسل ڈے قومی دن کی تقریب میں ٹرک حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور ایک سو کے لگ بھگ زخمی ہوئے۔

فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 84 ہے۔ حکام نے بعد ازاں ٹرک سے اسلحہ، بارود اور دستی بم بھی برآمد کیے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور نے رکاوٹ کو توڑا اور پھر ہجوم میں گھس کر ٹرک کو دائیں بائیں گھوماتا رہا۔

حکام نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں پولیس کے کئی اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہ عموماً ٹریفک کے لیے بند ہوتا ہے۔

جب یہ واقعہ پیش آیا تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد آتش بازی کا مظاہرہ دیکھ رہی تھی۔

نیس فرانس کا پانچواں بڑا شہر ہے اور اس تازہ واقعے کے بعد کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے اس کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا ہے۔