کرونا وائرس: پاکستان میں نماز جمعہ کے محدود اجتماعات
لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں لوگ نماز جمعہ ادا کر رہے ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث حکومت نے جمعے کے اجتماعات کو محدود رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
اس دوران بعض شہریوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک بھی پہن رکھے تھے۔
نماز جمعے کے اجتماعات کے دوران نمازیوں کی تعداد معمول سے کم رہی۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا تھا کہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد شرعاً لازمی ہے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود رکھا گیا۔ بیشتر مساجد میں خطیب حضرات نے عربی خطبے پر ہی اکتفا کیا۔
حکومت نے شہریوں کو مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے اجتماعات میں کرونا وائرس پھیلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
پاکستان کی مساجد میں جمعے کے بعد کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
پشاور کی ایک معروف شاہراہ پر لوگ نماز جمعے کی ادائیگی کے لیے جمع ہیں۔
نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے ایک شخص کو دوسرا شخص عطر لگا رہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ لہذٰا شہریوں کو مزید احتیاط کے مشورے دیے جا رہے ہیں۔