بیروت میں بلدیہ کے اہلکار پرتشدد احتجاج کے بعد سرکاری عمارت کے باہر جمع ہونے والا کچرا اٹھا رہے ہیں
لبنان کے وزیر داخلہ نوحاد مشنوک بیروت شہر کے مرکز میں کچرے کے بحران کے خلاف ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد علاقے کا دورہ کر رہے ہیں
احتجاج میں شریک لوگوں پر پولیس اہلکار واٹر کینن کے زریعے پانی برسا رہے ہیں۔ مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے نتیجے میں 43 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں
مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں جبکہ پولیس مظاہرین پر واٹر کینن سے پانی برسا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے پتھراؤ، تشدد اور ان کے ساتھ جھڑپوں میں 30 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں