داڑھی اور مونچھوں کی عالمی چیمپئن شپ
داڑھی اور مونچھوں کی عالمی چیمپئن شپ اس سال جرمنی میں منعقد ہوئی۔
اس مقابلے میں روایتی انداز کے علاوہ منفرد اسٹائلز کی داڑھی اور مونچھیں رکھنے والے 300 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔
مقابلے کے منتظمین کے مطابق ان اُمیدواروں کا تعلق 20 ممالک سے تھا۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے جسٹن کیلے مائر بھی اس عالمی مقابلے میں شریک ہوئے۔ انہیں یہ ڈیزائن بنانے میں پانچ گھنٹے لگے۔
آرمین بیلےفیلڈ کا تعلق امریکا سے ہے۔ ان کو اپنی داڑھی کا یہ اسٹائل بنانے میں کم از کم چھ گھنٹے لگتے ہیں۔
اس عالمی مقابلے میں سب سے زیادہ افراد امریکا سے شرکت کے لیے آئے اور ڈانئیل لیبلر کا تعلق بھی امریکا سے ہی ہے۔
یہ عالمی مقابلہ ہر سال دنیا کے مختلف ممالک میں کروایا جاتا ہے۔
مجموعی طور پر 18 مختلف گیٹیگریز میں مقابلے کروائے گئے۔
ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد آئی۔
مقابلے میں شریک ایک امیدوار کا انداز