گریمی ایوارڈز 2022 کی جھلکیاں

امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں اتوار کو موسیقی کی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈز 'گریمی 2022' کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔

گلوکارہ لیڈی گاگا نے 'گریمی 2022' میں پرفارم کیا۔

تقریب میں مختلف کیٹیگریز میں نامزد فن کاروں میں سے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔

تقریب میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا پہلے سے ریکارڈ شدہ بیان چلایا گیا۔
امریکی موسیقار و گلوکار جان باٹیسٹ نے تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
گلوکار جسٹن بیبر اپنے گانے 'پیچز' پر پرفارم کرتے نظر آئے۔
گلوکارہ بلی آئلش اور امریکی گلوکار فینیئس او کونل نے اسٹیج کی رونق بڑھائی۔
گریمی 2022 کی تقریب رواں برس جنوری میں منعقد ہونی تھی لیکن کرونا وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔
گریمی 2022 کے لیے سب سے زیادہ 11 نامزدگیاں حاصل کرنے والے امریکی موسیقار جان باٹیسٹ 'البم آف دی ایئر' سمیت پانچ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
گریمی میں 'بیسٹ نیو آرٹسٹ' کی کیٹیگری میں نوجوان امریکی گلوکارہ اولیویا روڈریگو کو ان کے گانے 'ڈرائیورز لائسنس' کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے بہترین گلوبل پرفارمنس کیٹیگری میں اپنے گانے 'محبت' کے لیے پہلا گریمی ایوارڈ حاصل کیا۔
سونگ آف دی ایئر کی کیٹیگری کے لیے امریکی بینڈ سِلک سونک کے گانے 'لیو دی اوپن ڈور' کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب میں فن کار ریڈ کارپٹ پر تصاویر بنواتے نظر آئے۔