دنیا بھر میں یہودیوں کے تہوار 'ہانوکا' کی تقریبات

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں آٹھ شاخوں والی شمع روشن کی گئی۔

ہنگری میں یہود برادری ہانوکا تہوار کی خوشیاں منا رہی ہے۔

نیویارک سٹی میں ہانوکا تہوار کے پہلے روز دنیا کی سب سے بڑی شمع روشن کی گئی۔ 

اسرائیل حماس جنگ کے دوران ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں شمعیں روشن کی گئیں۔

فلوریڈا میں بھی ہانوکا کے موقع پر یرغمالوں کی یاد میں موم بتیاں روشن کی گئیں۔

برلن میں ہانوکا تہوار کی تقریب کا ایک منظر۔

یوکرین میں مقیم یہودی کمیونٹی نے ہانوکا کے پہلے روز تقریب کا انعقاد کیا۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھی شمع روشن کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

برلن کے برینڈن برگ گیٹ پر یہودیوں کی جانب سے تقریب کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ہانوکا کے موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

تل ابیب میں یرغمالوں کے اہلِ خانہ اور دوستوں کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اسرائیل میں ہانوکا کے موقع پر روایتی ڈونٹ تیار کیے جا رہے ہیں۔