جے کے رولنگ کا کہنا ہے کہ اسٹیج پر ایک نئے انداز کا ہیری سامنے آئے گا جو سب کی توقعات سے بالکل مختلف ہوگا
کراچی —
فلم ’ہیری پوٹر‘ کی شہرت کا سلسلہ ابھی تک تھما نہیں ہے۔ بلکہ، اس میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔ اب آپ ’ہیری پوٹر‘ کو اسٹیج پر بھی دیکھ سکیں گے۔
دراصل پہلے اسے ناول کی شکل میں لکھا گیا تو اس کی 400 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔ جبکہ، یہ پوری بک سیریز سات حصوں پر مشتمل تھی۔ اس کی مصنفہ جے کے رولنگ تھیں۔ بک سیریز کی شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے فلم کی شکل دی گئی تو آٹھ فلموں کی سیریز تیار ہوئی۔ اب یہی ’ہیری پوٹر‘ لندن کے ویسٹ اینڈ میں اسٹیج ہونے جارہا ہے۔
’کنٹیکٹ میوزک ڈاٹ کام‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، رولنگ اور برطانوی پروڈیوسرز سونیا فرائیڈ مین اور کولن کلینڈر کے درمیان باقاعدہ اشتراک کے حوالے بات چیت آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔
رولنگ کے مطابق، اسٹیج پر پیش کئے جانے والے ڈرامے میں ہیری کی زندگی سے جڑے کچھ ایسے پہلو سامنے آئیں گے جو اب تک فلم میں بھی پیش نہیں ہوسکے ہیں۔
جے کے رولنگ کا کہنا ہے کہ اسٹیج پرایک نئے انداز کا ہیری سامنے آئے گا جو سب کی توقعات سے بالکل مختلف ہوگا۔
’ڈیلی میل‘ سے بات چیت میں رولنگ کا کہنا تھا کہ سیریز کی آخری فلم ایک سال پہلے ریلیز ہوئی تھی، اب ’ہیری پوٹر‘ ایک نئے مرحلے سے گزرنے کے بعد دوبارہ لوگوں کے سامنے آئے گا تو وہ بہت ایکسائٹیڈ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سنہ 2015 میں لندن میں پیش ہوگا۔