امریکہ کے متعدد شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

نیویارک میں ایک شخص گھر کی کھڑکی سے باہر جھانک کر موسم کا جائزہ لے رہا ہے۔
 

 

واشنگٹن میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کھیل کے کھلے میدانوں میں کھلاڑیوں کو مشکل پیش آ رہی ہے۔

کئی شہر پچھلے کئی دن سے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔ سیاح سورج کی تپش سے بچنے کے لیے چھتریوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

امریکہ کے دارالحکومت کا دورہ کرنے والے سیاح خود کو سورج کی تپش سے بچانے کے لیے چھتریاں ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

 

برکلین کے ڈومینو پارک میں بچے گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے پانی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
 

 

ہیٹ ویو کے سبب ٹھنڈی چیزوں کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے۔ خاص کر بچوں میں آئس کریم اور قلفی کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

پارک میں ایک بچہ گرمی سے بچنے کے لیے فوارے کے پانی سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔
 

 

برکلین برج کے نیچے کھڑا ایک ماہی گیر پانی سے جال کو باہر نکال رہا ہے۔

 

شدید گرمی میں بچوں کا پسندیدہ مشغلہ پانی میں کھیلنا ہے۔