کراچی میں بارش سے نظامِ زندگی مفلوج

پاکستان کے مختلف شہروں میں ان دنوں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
 

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہیں۔

کراچی میں پیر کی صبح ہونے والی بارش کے بعد کا ایک منظر۔

شدید بارشوں نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے۔

موسلادھار بارش کے نتیجے میں سڑکیں اور شاہراہیں زیرِ آب آ گئی ہیں۔

کراچی میں شہریوں کا سفر کرنا دشوار ہو گیا ہے۔ 

بارش کی وجہ سے مختلف حادثات میں کئی افراد کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ 

سندھ حکومت نے مون سون کی تیز بارشوں کے پیشِ نظر دو جولائی کو رین ایمرجنسی کا نوٹی فیکیشن جاری کر رکھا تھا۔ 

کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

کراچی میں سب سے زیادہ بارش 119 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔