امریکہ: سمندری طوفان 'آئیڈا' لوئزیانا سے ٹکرا گیا
ریاست کے مختلف علاقوں کے لیے طوفان کی وارننگ برقرار رکھی گئی ہے۔
سمندری طوفان اتوار کو ریاست کے شہر نیو اورلینز سے ٹکرایا ہے۔
طوفان کو امریکہ کے طاقت ور ترین طوفانوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
تیز ہواؤں کے باعث شاہراہوں پر سائن بورڈ بھی گر گئے ہیں۔
طوفان کے دوران 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس سے کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں۔
ریاست کے شہر نیو اولینز میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
تیز بارش کے باعث کئی لوگوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
آئیڈا نامی سمندری طوفان اسی روز ٹکرایا ہے جب 16 سال قبل کیٹرینا نامی طوفان نے لوئزیانا اور مسی سیپی میں تباہی مچائی تھی۔
طوفان کے باعث ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
طوفان کے باعث املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
آئیڈا طوفان کے باعث کچھ مقامات پر گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی نظر آئیں۔
طوفان کے دوران تیز ہوائیں چلیں جس سے کئی مقامات پر لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔