بھارت: انتخابات کا سب سے اہم مرحلہ
بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں اور ایک اہم مرحلے میں جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے۔
12 ریاستوں میں 16 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز 121 حلقوں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔
حکمراں جماعت کانگریس اور حزبِ اختلاف کی جماعت بی جے پی کرناٹک، راجستھان، اتر پردیش، اور مغربی بنگال میں مدِ مقابل ہیں۔
سیٹوں کی تعداد کے لحاظ سے پانچواں مرحلہ سب سے اہم ہے۔
بھارت میں پولنگ کے عمل کو نو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ان انتخابات کا آغاز 7 اپریل کو ہوا اور 12 مئی تک جاری رہے گا۔
بھارت میں عام انتخابات کے نتائج کا اعلان 16 مئی کو کیا جائے گا۔
ان انتخابات میں 81 کروڑ سے زیادہ بھارتی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
ایک ارب سے زائد آبادی والے ملک بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھی کہا جاتا ہے۔
ملک بھر میں سکیورٹی کے لیے ہزاروں پولیس اہلکار اور دیگر حفاظتی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔