بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال میں محکمہ داخلہ نے امرناتھ کی تاترا پر گئے افراد کو دورہ مختصر کرکے واپسی کی ہدایات جاری کی ہیں۔
وادی میں موجود ایک گھر کی کھڑی سے پولیس اہلکار کشیدہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سری نگر کی ڈل جھیل کے کنارے سیاحوں کے لئے استعمال ہونے والی خصوصی کشتی جسے شکارا کہا جاتا ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کو بھی وادی سے نکل جانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
کشمیر کی موجودہ صورتحال میں سیاحوں کو سری نگر کی ڈل جھیل جانے سے روک دیا گیا ہے۔ ان سیاحوں کی سیر کے لئے استعمال ہونے والی خصوصی کشتیاں 'شکارے' جھیل میں کھڑی ہیں جبکہ ایک شخص ان کے قریب سے گزر کررہا ہے۔
کشمیر کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر نئی دہلی میں واقع بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر سیکورٹی بڑھا گی گئی ہے۔ نیم فوجی اور پولیس اہلکار رہائش گاہ کے دروازے پر الرٹ کھڑے ہیں
بھارتی فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلون نے سری نگر کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔
ایک بھارتی فوجی سری نگر میں ہونے والی نیوز کانفرنس کے دوران رائفل لئے کھڑا ہے۔
پہلگام کے پہاڑی علاقے میں ڈیوٹی پر تعینات بھارتی سیکورٹی اہلکار
کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آؤٹ کنٹرول کے قریب واقع نوسحری کے مقام پر موجود کلسٹر بم کا شیل
سری نگر میں پیر کے روز مختلف شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں
بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ بھارتی داراحکومت نئی دہلی میں راجیہ سبھا کی آمد پر صحافیوں سے مخاطب ہیں۔ راجیہ سبھا میں پیر کو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بحث ہوئی جس کے دوران آئین کے آرٹیکل 35کو منسوخ کردیا گیا اور کشمیر کو حاصل ریاست کا درجہ بھی ختم کردیا گیا۔