بھارتی کشمیر: تقریباً تین ماہ سے صورتحال بدستور کشیدہ
سری نگر میں مظاہرے کے دوران احتجاج کرنے والا ایک نوجوان جلتے ہوئے ٹائر پر سے کود رہا ہے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں روز کا معمول بن گیا ہے۔
سری نگر میں نوجوان مظاہرین پولیس پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔ ایسے منظر روز ہی کشمیر کے اکثر علاقوں میں دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
Students attend a Quran recital class during the first day of the holy fasting month of Ramadan at Ar-Raudlatul Hasanah Islamic Boarding School in Medan, North Sumatra, Indonesia.
سری نگر میں ایک انگریزی اخبار ’کشمیر ریڈر‘ کی اشاعت پر پابندی کے خلاف کشمیر کے صحافی سراپا احتجاج ہیں۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔
لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث پالن والا کے رہائشیوں نے ایک اسکول میں پناہ لے رکھی ہے۔
لائن آف کنٹرول کے قریب واقع علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی بھی کی ہے۔
بڈگام میں کشمیری نوجوان مظفر پنڈت بھارتی فورسز کا نشانہ بنا۔
گزشتہ ماہ اوڑی میں فوجی تنصیب پر دہشت گرد حملے کے بعد سے صورتحال مزید کشیدہ ہو چکی ہے۔
بھارتی ہیلی کاپٹر لائن آف کنٹرول پر فضائی نگرانی کر رہا ہے۔
بھارتی آرمی چیف دلبیر سنگھ سہاگ فوج کے دستوں کے معائنے کے لیے جا رہے ہیں۔