ممبئی میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے تباہی
ممبئی میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ پانچ روز سےجاری ہے۔
طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔
شہر میں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
دو روز میں 375 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کچی آبادی میں دیوار گرنے کے واقعہ کے بعد فوراً امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
بھارت کی ریاست ممبئی کی کچی آبادی میں مون سون کی شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے 27 افراد ہلاک ہو گئے۔
سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی ٹرینوں کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔
یہ گذشتہ دہائی میں ہونے والی سب سے شدید بارش ہے۔