بھارت کو پانی کی شدید قلت کا سامنا

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کو بدترین خشک سالی کا سامنا ہے جس کی وجہ مویشی بھی بڑی تعداد میں ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت کے ایک بڑے حصے کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس سے 29 ریاستوں میں 33 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

متاثرہ ریاستوں میں ہریانہ، بہار، گجرات، مہاراشٹر، اوڑیسا، اترپردیش اور کرناٹکا بھی شامل ہیں۔

بھارت میں بارش کی کمی کی وجہ سے فصلیں بھی بری طرح متاثر ہویئں ہیں۔

بھارت کا زیادہ تر انحصار مون سون کی بارشوں پر ہے۔

بھارت میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ حالیہ خشک سالی کا شمار صدیوں میں سب سے بدترین خشک سالی میں ہوتا ہے۔

 پانی کی شدید قلت کے باعث کئی علاقوں میں احتجاج بھی کیا گیا۔