انڈونیشیا میں فائرنگ اور دھماکے
حکام اور عینی شاہدین کے مطابق شدت پسندوں نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعرات کو متعدد بم دھماکے کیے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ دھماکے خود کش بمباروں نے کیے اگرچہ پولیس افسران نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستی بم استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔
ایک دھماکا سٹار بکس کافی شاپ پر ہوا جہاں پولیس کے پہنچنے کے بعد شدت پسندوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں کم از کم 14 شدت پسند ملوث تھے۔
انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے جائے دھماکے کا معائنہ کیا۔