تصاویر: انڈونیشیا میں عام انتخابات کے لیے پولنگ
انڈونیشیا میں بدھ کو صدارتی، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے۔
انڈونیشیا کی کُل آبادی 26 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور اس کے 33 صوبے ہیں۔
سولہ ہزار جزائر پر مشتمل انڈونیشیا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 19 کروڑ سے زائد ہے۔
انڈونیشیا دنیا کی تیسری بڑی جمہوریت ہے جہاں اس سال انتخابات میں امیدواروں کی تعداد دو لاکھ 45 ہزار کے لگ بھگ تھی۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صدر، نائب صدر اور پارلیمنٹ کے انتخابات ایک ساتھ ہوئے ہیں۔
انتخابات میں پارلیمان کی 575 اور مقامی حکومتوں کی 19 ہزار 817 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
صدارتی، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے آٹھ لاکھ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔
انتخابی عمل کی سکیورٹی کے لیے لگ بھگ 16 لاکھ سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
صدارتی انتخاب میں صدر جوکو وِدودو اور سابق جنرل پرابووو سبیانتو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
صدر جوکو ودودو اور ان کی اہلیہ نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام تک یہ واضح ہوجائے گا کہ صدارتی انتخاب میں کس امیدوار کا پلڑا بھاری رہا ہے۔
انتخابی نتائج جمع کرنے اور ترتیب دینے کے لیے 10 ہزار سے زائد رضاکار تعینات کیے گئے ہیں۔
اس بار انتخابی مہم میں دیگر معاملات کے علاوہ مذہب بھی ایک اہم ایشو رہا۔
سابق فوجی جنرل پرابووو سوبیانتو نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔