’من پسند افراد کو منتخب کروانے کے لیے خوف کی فضا قائم کی جا رہی ہے‘
Your browser doesn’t support HTML5
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ریاستی اداروں کی جانب سے من پسند افراد پر مشتمل سیاسی جماعتیں بنانے سے ادارے اور جمہوریت کمزور ہو رہی ہیں۔ کوئٹہ میں وائس آف امریکہ کو دئیے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ صوبے میں خوف کی فضا قائم کرنے کا مقصد انتخابات پر اثرانداز ہونا ہے تاکہ من پسند کو منتخت کرایا جائے۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ریاستی اداروں کو چاہیے کہ بلوچستان میں سیاسی مداخلت بند کریں تاکہ بلوچستان کے عوام انتخابات میں اپنی رائے کا اظہار کر سکیں