عالمی یومِ مزدور پر دنیا بھر میں ریلیاں

پاکستان کے شہر لاہور میں عالمی یومِ مزدور کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔

بھارت میں کچرا چننے والوں نے بھی احتجاج میں شامل ہو کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔

تائیوان میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد نے یکم مئی کو احتجاجی ریلی نکالی۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سول میں عالمی یومِ مزدور پر احتجاج میں سینکڑوں محنت کش شریک ہوئے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں یکم مئی کو مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں یکم مئی کو احتجاج میں تنخواہوں میں اضافے اور الاؤنسز کا مطالبہ کیا گیا۔

منیلا میں پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

جرمنی میں مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے روایتی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان میں محنت کش اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔

ترکی میں عالمی یومِ مزدور کے موقع پر احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔