یوگا کا عالمی دن

دنیا بھر میں 21 جون کو یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

اس عالمی دن کو منانے کا مقصد یوگا سے متعلق آگاہی اور اس کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔

یوگا کے عالمی دن کو منانے کا آغاز 2015 میں ہوا تھا۔​

پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر لاہور میں مردوں کی بڑی تعداد یوگا کر رہی ہے۔

ٹائمز اسکوائر پر شہری منظم انداز میں آؤٹ ڈور یوگا ایونٹ میں یوگا کر رہے ہیں۔  

کرونا وائرس کی وبا کے دوران رواں برس یوگا کے عالمی دن کا موضوع 'یوگا فار ویل بینگ' رکھا گیا ہے۔

بھارت کے شہر حیدرآباد میں ریلوے اہلکاروں نے یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

بھارت کے شہر ممبئی میں جوہو کے ساحل پر یوگا کے عالمی دن کے موقع پر شہری یوگا کر رہے ہیں۔
 

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 21 جون کو یوگا کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔

یوگا ایک قدیم عمل ہے جس کے ذریعے ماہرین کے بقول ذہنی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

یوگا میں حرکت، مراقبہ اور سانس لینے کی تکنیک کے ذریعے دماغی اور جسمانی تندرستی کو فروغ دیا جاتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق یوگا کرونا کے مریضوں کی آئسولیشن کے دوران متاثر ہونے والی ذہنی صحت اور اضطراب کی کیفیت سے نجات کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوتا ہے۔

پاکستان میں یوگا کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی بڑی تعداد پارک میں یوگا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

پاکستان کے شہر لاہور میں بزرگ افراد بھی یوگا کر رہے ہیں۔