عراق میں 2016 کے دوران لگ بھگ سات ہزار ’شہری ہلاکتیں‘
عراق میں سال 2016 میں دہشت گردی اور تشدد کے دیگر واقعات میں کم از کم 6,878 شہری ہلاک اور 12,388 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دسمبر 2016 عراق میں جانی نقصان کی تعداد اس سے قبل کے مہینوں کے مقابلے میں کم رہی، اگرچہ آخری مہینے میں بم حملوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
عراق کے مغربی صوبے انبار میں مئی،جولائی،اگست اور دسمبر میں ہلاک و زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد اس رپورٹ میں شامل نہیں ہے۔
عراق میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار جان کیوبس یہ کہہ چکے ہیں کہ ہلاکتوں کے اعداد وشمار انتہائی خوفناک ہیں جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ عراق میں گذشتہ نومبر میں سکیورٹی فورسز کے 1959 ہلاک ہوئے۔
عراقی فوج اور اس کے اتحادی موصل میں داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔
(یواین اے ایم آئی) نے 2015 میں اپنی رپورٹ میں عراق میں شہری ہلاکتوں کی تعداد 7,512بتائی تھی۔
داعش نے 2014 میں بغداد کے شمال اور مغرب کے بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا، تاہم امریکا کے فضائی حملوں کی مدد سے عراقی فورسز قبضہ کیے گئے کئی علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرچکی ہے۔