دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع علاقے تاجی میں ایک فوجی اڈے کے باہر بارود سے بھری گاڑی میں اس وقت دھماکا کیا گیا جب اہلکار کیمپ سے باہر آرہے تھے۔
عراق میں منگل کی دوپہر ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم ازکم 27 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع علاقے تاجی میں ایک فوجی اڈے کے باہر بارود سے بھری گاڑی میں اس وقت دھماکا کیا گیا جب اہلکار کیمپ سے باہر آرہے تھے۔
دھماکے سے ہلاک ہونے والوں میں بھی کم ازکم 19 فوجی بتائے گئے ہیں۔
عراق میں حالیہ مہینوں کے دوران عسکریت پسندوں کی طرف سے سکیورٹی فورسز اور سرکاری املاک پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔