پاکستان میں یوم عاشور کے جلوس، سکیورٹی سخت
پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں جمعہ کو نویں محرم کے ماتمی جلوس انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں نکالے گئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس نویں محرم کو برآمد ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں بھی مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری سیکٹر جی سکس سے بعد از نماز جمعہ برآمد ہوا۔
پاکستان میں سخت سکیورٹی انتظامات میں یومِ عاشور روایتی عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔
یومِ عاشور کے موقعے پر ملک بھر میں ہزاروں چھوٹے بڑے ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کی جانب جانے والے تمام راستوں کو خاردار تاروں، کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں کے ذریعے سیل کیا گیا ہے۔
کوئٹہ اور جیکب آباد میں دو بم حملوں میں متعدد افراد کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
جلوس کے راستے پر موجود سکیورٹی اہلکار چوکس کھڑے ہیں۔
عزاداروں کو بھی جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
محرم الحرام کے جلوس میں شریک خواتین عزاداری۔