تصاویر: اسلام آباد میں قیمتی پتھروں کی نمائش

پاکستان کے مختلف علاقے قیمتی پتھروں کے ذخائر کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

قیمتی پتھروں سے بنے زیورات نمائش میں شریک افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

نمائش میں شریک چین سے تعلق رکھنے والوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

نمائش میں شریک تاجروں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے بین الاقوامی منڈی میں مقامی پتھروں سے بنے زیورات اور د یگر آرائشی سامان کی مانگ میں اضافہ ہو گا۔

پتھروں کو تراش کر پرندوں کی مختلف اشکال بھی بنائی جاتی ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ان پتھروں کی صنعت کو فروغ دے کر کثیر زرِ مبادلہ حاصل کر سکتا ہے۔

ایک نوجوان قیمتی پتھر کو پرکھ رہا ہے۔

نمائش میں پتھر کی اصل اور نقل جانچنے کے لیے ٹیسٹنگ لیبارٹری کا اسٹال بھی لگایا گیا۔

Solda Ameriken pare pou yo monte nan avyon C-17 Globemaster fos ayeryenn etazuni, 30 Out, 2021.