اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے جاری
دھرنے میں شریک طاہر القادری کے حامی اپنا احتجاج جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شریک خواتین کے لیے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری
دھرنے کے بعض شرکا اپنے مخصوص لباس اور انداز سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
فوج کے علاوہ ریڈ زون پر دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان دھرنے کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں۔
عوامی تحریک کے دھرنے میں سکیورٹی پر مامور کارکن۔
پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکا کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
شاہراہ دستور اور اس کے گردونواح کا علاقہ عام دنوں میں غیر متعلقہ افراد کے لیے ممنوع ہوتا ہے لیکن ان دنوں یہاں ملک کے مختلف شہروں سے دھرنے میں شریک لوگ موجود ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے میں شریک ایک خاتون۔