مظاہرین نے راولپنڈی میں لیاقت باغ کے قریب ممتاز قادری کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں
مظاہرین اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے سے پہلے راولپنڈی لیاقت باغ پر جمع ہو رہے ہیں
مظاہرین کو اسمبلی کی طرف جانے سے روکنے کے لیے پولیس اہلکار آنسو گیس کے شیل پھینک رہے ہیں
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے پاس مظاہرین سیکورٹی اہلکار کو مار رہے ہیں
مظاہرین نے اسلام آباد میں میٹرو بس کے کئی اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کی ہے جب کہ کئی گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کردیا ہے۔
صورتحال اس وقت سنگین ہو گئی جب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکا تو مشتعل افراد کے ساتھ ان کی جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
مظاہرین نے کئی مقامات پر جلاؤ گھیراؤ کیا
حکومت نے اسلام آباد میں صورتِ حال پر قابو پانے اور ریڈ زون کی حفاظت کے لیے فوجی دستے طلب کر لیے ہیں