اسلام آباد میں 10 سالہ بچی اغوا کے بعد قتل

Your browser doesn’t support HTML5

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پانچ روز قبل اغوا ہونے والی دس سالہ بچی فرشتہ کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔ لاش برآمد ہونے کے بعد بچی کے لواحقین اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔