سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کی یادگار تصاویر

وہ اسرائیلی پارلیمان کے سب سے طویل عرصے یعنی تقریباً 48 سال تک رکن بھی رہے۔

امریکی صدر براک اوباما کی طرف سے شمعون پیریز کو میڈل آف فریڈیم کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

وہ پہلی مرتبہ 23 سال کی عمر میں سیاست اور سفارتکاری کے شعبے میں آئے سوئٹزرلینڈ میں صیہونی کانگریس میں تعینات ہوئے۔

پیریز نے اسرائیل کے تقریباً سب ہی بڑے عہدوں پر خدمات انجام دیں جن میں دو بار وزارت عظمیٰ، ایک بار صدر، وزارت دفاع اور خارجہ کا قلمدان بھی سنبھالا۔

اسرائیل کے سابق صدر اور وزیراعظم شمعون پیریز 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔  

شمعون پیریز 1952ء میں صرف 29 سال کی عمر میں اسرائیل کے وزیردفاع بنے۔

1984ء میں شمعون پیریز کی سابق امریکی صدر ریگن سے ملاقات کی ایک یادگار تصویر۔  

وہ 1977ء، 1984ء میں ملک کے وزیراعظم رہے جب کہ 1995ء میں قائم مقام طور پر بھی اس منصب پر خدمات انجام دیں۔

انھوں نے پیریز پیس سنٹر بھی قائم کیا جو فلسطین، مصر اور اردن کے ساتھ مل کر اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی منصوبوں پر کام کرتا ہے۔

اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز کی 1981ء میں ہونے والے الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استمال کرتے ہوئے ایک یادگار تصویر۔