اسرائیلی وزیرِ اعظم شام کے اندر بفرزون میں
نیتن یاہو حالیہ تاریخ میں شام کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے اسرائیلی وزیرِ اعظم ہیں۔
اسد حکومت ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فورسز نے شام کی سرحد کے اندر بفرزون میں داخل ہونا شروع کردیا تھا۔
بفرزون میں داخلے کے ساتھ ساتھ شام اور اسرائیل کو الگ کرنے والی ’الفا لائن‘ کے ساتھ بھی اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت بڑھ گئی ہے۔
اسرائیل فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بفرزون میں موجودگی کا مقصد شام سے آنے والے خطرات کو روکنا ہے۔
اسرائیل اس وقت شام کی سرحد کے اندر 10 کلو میٹر سے آگے ماؤنٹ ہرمن کو بھی کنٹرول کر رہا ہے۔
اسرائیل اور شام کی سرحد پر واقع بفرزون کا ررقبہ 400 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق بفرزون میں اسرائیلی فوج کی موجودگی 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
اسرائیل نے فوجی نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ شامی سرحد کے ساتھ بفرزون میں سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی شروع کردیا ہے۔