جاپان: بچوں کی طرح حرکتیں کرنے والا روبوٹ
Your browser doesn’t support HTML5
جاپان میں دندان سازوں کی تربیت کے لیے ایک ایسا منفرد روبوٹ متعارف کرایا گیا ہے جو دکھنے میں تو کھلونا لگتا ہے مگر بچوں کی طرح مختلف حرکتیں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مثلاً رونا، ہاتھ پاؤں چلانا اور مختلف آوازیں نکالنا وغیرہ۔
یہ روبوٹ جاپان کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی اور ایک مقامی ڈینٹل اسکول نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے جسے 'پیڈیا روئڈ' کا نام دیا گیا ہے۔
روبوٹ کی تیاری کا مقصد دندان سازوں کو ایسے حالات میں تربیت دینا ہے جب بچہ دورانِ علاج حرکت کر رہا ہو یا اسے اچانک کوئی میڈیکل ایمرجنسی لاحق ہوجائے۔ مثلاً کوئی دورہ پڑنا یا سانس رُکنا وغیرہ۔
یہ روبوٹ بچوں کی طرح ہاتھ پاؤں چلانے، آوازیں نکالنے اور ایمرجنسی کیفیات کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تربیت کرنے والوں کو امتحان میں بھی ڈال سکتا ہے کہ وہ ایسی صورتِ حال میں کیا اقدامات کریں اور کیسے علاج جاری رکھیں۔