امریکہ اور جاپان کی داعش کے ہاتھوں مغوی کے قتل کی مذمت
ہفتے کو انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں ایک شدت پسند کو جاپانی صحافی کینجی گوٹو کا سر قلم کرتے دکھایا گیا۔
داعش کے شدت پسند اردن میں قید ایک دہشت گرد خاتون کے بدلے اردن کے مغوی پائلٹ کو رہا کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
جاپانی صحافی کینجی گوٹو کی والدہ اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے جاپانی وزیر اعظم سے دو بار اپیل بھی کر چکی تھیں۔
شدت پسندوں کی طرف سے یہ وڈیو جاپان اور اردن کے یرغمال بنائے گئے دو شہریوں کی رہائی کے لیے دی گئی مہلت کے بعد سامنے آئی جو کہ جمعہ کو ختم ہو گئی تھی۔
عمان میں مظاہرین مغوی پائلٹ کو داعش سے رہا کروانے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔
اردن حکومت کے ترجمان محمد المومنی عمان میں ذرائع ابلاغ سے خطاب کر رہے ہیں۔
جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے اس ہلاکت کو "دہشت گردی کا غیر انسانی اور قابل نفرت عمل" قرار دیتے ہوئے قاتلوں کو معاف نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔